نارووال : 322 واں بیساکھی میلہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے آئے بھارت سے 818 سکھ یاتری 19 اپریل کو گردوارہ دربار صاحب کرتار پور جائیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارت سے اس بار گیارہ سو یاتریوں کے لیے ویز ے جاری کیے گئے تھے لیکن واہگہ کے راسے 818 سکھ یاتری بیساکھی کی تقریبات میں شمولیت کے لیے واہگہ کے راستے پاکستا ن داخل ہوئے ۔
ممبر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار اندر جیت سنگھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تمام انتظامات بہترین ہوئے ہیں۔ سردار اندر جیت سنگھ کا مزید کہناتھاکہ 18 اور 19 اپریل کو دربار کرتارپور صاحب جائیں گے ۔ اس کے بعد بھارت سے آئے مہمان ایک رات قیام کرنے کے بعد 20 اپریل کو واپس روڑی صاحب ایمن آباد جائیں گے۔
سردار اندر جیت سنگھ نے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا ۔اندر جیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کے دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی حکومت پاکستان کی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے کر سکھ کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں اور ہم اس موقع پر بھارت سرکار کو درخواست کرتے ہیں کہ 19اپریل کو واہگہ کے راستے آنے والی سنگت کو لانگا کرتار پور صاحب سے بھی آنے کی اجازت دی جائے۔
کرونا کی وجہ سے بند کیا جانے والا کرتار پور لانگا دوبارہ کھولا جائے تاکے سکھ یاتری گردوارہ کرتار پور دربارصاحب کے درشن کے لئے آسکیں ۔