برطانیہ کا دوہرا معیار،بھارت کو کورونا کیسز زیادہ ہونے کے باوجود ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا

08:44 AM, 17 Apr, 2021

لندن: برطانیہ کی طرف سے کورونا سے متاثرہ ممالک کی ریڈلسٹ تیار کرنے کے حوالے سے دوہرا معیار سامنے آیا ۔پاکستان جہاں کورونا کی شرح بھارت کے مقابلے میں انتہائی کم ہے برطانیہ نے اس کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے جبکہ بھارت کو شامل نہیں کیا گیا۔حالانکہ بھارت سے کورونا کی نئی قسم کے برطانیہ میں درجنوں کیس سامنے آئے ہیں۔


برطانوی میڈیا کے مطابق پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی اور مختلف قسم کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں یہ قسم بھارت سے برطانیہ پہنچی ہے۔اس نئی قسم کے وائرس کےبرطانیہ بھر میں 77 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ وائرس کی یہ مہلک قسم بھارت میں موجود ہے۔


ماہرین نے اسے B.1.617 کا نام دیا ہے، اس قسم کے چارکیسز اسکاٹ لینڈ میں بھی سامنے آئے ہیں۔ ماہرین پہلے ہی جنوبی افریقہ اور برازیل سے آنے والے وائرسز کے ضمن میں تشویش میں مبتلا اور اس پر تفتیش کر رہے ہیں۔

بھارت میں کورونا کیسز کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے جہاں 13.9 ملین سے زیادہ کیسز اور 172000 اموات ہوچکی ہیں لیکن اس کے باوجود بھارت برطانیہ کی ریڈلسٹ ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

مزیدخبریں