روس نے 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا

08:19 AM, 17 Apr, 2021

ماسکو: امریکی پابندیوں کے ردعمل میں روس کا جوابی اقدام ، 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرے گا ، جبکہ 8 امریکی حکام کو پابندیوں والی فہرست میں شامل کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سائبر حملوں اور صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام پر امریکا نے 20 روسی اداروں اور 12 اہلکاروں پر پابندی عائد کی تھی ۔

واشنگٹن میں روسی سفارت خانے میں موجود 10 خفیہ اہلکاروں کو بھی امریکہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ۔

مزیدخبریں