اسٹاک ہوم:سویڈن کی شہزادی صوفیہ نے کورونا وائرس کے دوران مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اسپتال میں کام شروع کردیا ہے۔
شہزادی صوفیہ 3دن آن لائن میڈیکل کورس سیکھ کر دارلحکومت اسٹاک ہوم کے اسپتال میں بطور اسسٹنٹ ہیلتھ ورکر کام کر رہی ہیں۔پینتین سالہ شہزادی ہیلتھ ورکرز کے اسسٹنٹ کے طور پر خدمات سر انجام دیں گی۔ شہزادی اس وقت صحت کی دیکھ بھال میں رضاکارانہ شراکت کرنا چاہتی ہے تاکہ جہاں وسائل بڑھائے جائیں۔
شوبز انڈسٹری کی سابق ماڈل صوفیہ نے شہزادے چارل فلپ کے ساتھ2015 میں شادی کی تھی۔اسٹاک ہوم یونیورسٹی ہر ہفتے 80 افراد کو ٹریننگ دے رہی ہے تاکہ ہیلتھ ورکرز کا بوجھ ہلکا کیا جاسکے۔ سویڈن میں اب تک 12 سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ 12 ہزار 540 افراد متاثر ہیں۔