وزیراعظم کی ماہ رمضان کیلئے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت

06:03 PM, 17 Apr, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزارت  مذہبی امور کو ہدایت کی ہے کہ کورونا کے خدشے کے پیش نطر ماہ رمضان کیلئے حفاظتی تدابیر پر مبنی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ 

وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر حفاظتی تدابیر کیلئے علمائے کرام سے مشاورت اور رہنمائی لی جائے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے وزیراعظم کوعلما کے ساتھ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کل ہونے والی ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے علمائے کرام سے ملاقات کرکے انہیں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔

مزیدخبریں