پنجاب پولیس میں 10 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری

01:37 PM, 17 Apr, 2020

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس میں 10ہزار کانسٹیبل منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کیے جائیں گے جن میں سے رواں مالی سال 5 ہزارکانسٹیبل بھرتی ہوں گے جب کہ 5 ہزار مزید کانسٹیبل اگلے مالی سال بھرتی کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس نفری کی کمی دور کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

مزیدخبریں