صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کوروناصحت مشاورتی ہیلپ لائن کا افتتاح

01:23 PM, 17 Apr, 2020

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کورونا صحت مشاورتی ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے افتتاح کیا اور اس موقع پرسیدعلی نصیراورڈاکٹراسد بھی موجود تھے۔ہیلپ لائن کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے سبب ذہنی تناؤ کاشکارافراد کونفسیاتی مشاورت فراہم کرنا ہے۔ ذہنی تناؤ کاشکارافراد ہیلپ لائن نمبر0304-1110116 پرمفت کال کرسکیں گے۔

ہیلپ لائن کی لانچنگ اور پروموشن میں مائنڈآرگنائزیشن، لیب پی کے اور ٹیلی کام کمپنی جاز نے تیکنیکی ومالی معاونت فراہم کی ہے۔مفت ہیلپ لائن سروس پر پیر سے ہفتہ تک صبح 9بجے سے شام 5بجے تک لوگوں کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ پوری دنیا میں پاکستانی کورونا وائرس سے ذہنی تناؤ کے خاتمے کیلئے اس ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ کورونا وائرس کا شکارمریضوں کے اہل خانہ اور گھروں میں محدود رہنے والے افراد پر بیماری کے نفسیاتی اثرات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی بہترین حکمت عملی کے باعث باقی دنیا کے مقابلہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیس رپورٹ ہوئے۔صوبائی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ انسانی ذہن پر وبائی امراض کے اثرات بہت شدید ہوتے ہیں اور ہمیں ہرصورت کورونا کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔  انسان جنگ ہمیشہ اپنے ذہن سے جیتتا ہے۔ انہوں نے مالی وتیکنیکی معاونت کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں