کوئٹہ سے 5 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

12:21 PM, 17 Apr, 2020

کوئٹہ سے 5 ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے کوئٹہ سے 5 ہزار  افراد کے کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں  سے 5000 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جب کہ ضلع جعفر آباد میں بھی ٹیسٹ سمپلنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کے لیے فور ی طور پر مزید دو پی سی آر مشینوں کے حصول کے لیے این ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا اور مزید ٹیسٹ کٹس بھی حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی جس میں سے 305 مریضوں کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ صوبے سے 5 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوچکی ہیں۔

مزیدخبریں