حکومت پنجاب نے کورونا کے رینڈم ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا

12:14 PM, 17 Apr, 2020

لاہور: حکومت پنجاب نے کورونا کے رینڈم ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں لاہور کے مختلف مقامات سے 10 ہزار سے زائد رینڈم ٹیسٹ کئے جائیں گے، پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح دنیا سے کہیں بہتر ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کورونا صحت مشاورتی ہیلپ لائن کا افتتاح کر دیا۔ ہیلپ لائن کورونا وائرس کی وباء کے وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار افراد کو نفسیاتی مشاورت فراہم کرے گی، ذہنی تناؤ کا شکار افراد ہیلپ لائن نمبر 0304-1110116 پر مفت کال کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مفت ہیلپ لائن سروس پیر سے ہفتہ تک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہوگی، کورونا وائرس کا شکار مریضوں کے اہل خانہ اور گھروں میں محدود رہنے والے افراد پر بیماری کے نفسیاتی اثرات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، مالی و تیکنیکی معاونت کرنے والے تمام اداروں کے مشکور ہیں، حکومتی بہترین حکمت عملی کے باعث باقی دنیا کے مقابلہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں