اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس31329 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد فوری تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

 انڈیکس4.93 فیصد اضافے کیساتھ 1544.86 پر پہنچ چکا تھا۔ خبرفائل ہونے تک 31,329.46 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,583,257,769 پاکستانی روپے رہی۔خیال رہے پاکستان کے مرکزی بینک نے گزشتہ روز ہی شرح سود میں دو فیصد کمی ہے جس کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروبار کے مواقع بڑھیں گے اور روز پیدا ہوگا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ایک ہزار پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 32 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو189، بدھ کے روز19 اور جمعرات کو89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔