آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ386 ارب ڈالرز منظور کر لیا

10:56 AM, 17 Apr, 2020

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایک اعشاریہ386 ارب ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اضافی قرض ادئیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے لیے دیا گیا ہے۔آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس میں اضافی قرض کی درخواست کی گئی تھی۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق فنڈز کی فراہمی ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی جاری ہے۔ آئی ایم ایف کا اس سلسلے میں مؤقف ہے کہ موجودہ غیر یقینی صور تحال میں کورونا کے معاشی اثرات سامنے آئیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف ملنے کی امید ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عالمی دنیا اور اقوام متحدہ سے مخاطب ہوئے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی معیشت کورونا سے متاثر ہو چکی ہے اور کورونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایکسپورٹس متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ کورونا سے ترقی پذیرممالک زیادہ متاثرہوں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا ترقی پذیر ممالک کی قرضوں میں ریلیف کی شکل میں مدد کرسکتی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ قرضوں میں ریلیف سے ترقی یافتہ ممالک کو بھی فائدہ ہو گا۔

مزیدخبریں