اسلام آباد : دی اکنامک ٹائمز نے دنیا کی 100متاثر کن شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا نام شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی میگزین اکنامک ٹائم نے دنیا کی سب سے متاثرکن شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا نام شامل کر لیا گیا۔
نیوزی لینڈ میں مسجد پر دہشتگردانہ حملے کے بعد کیوی وزیراعظم جسندہ آرڈرن کے دنیا بھر میں موقف کی حمایت پر ان کو بھی دنیا کی 100 سب سے متاثر کن شخصیات میں شامل کر لیا گیا ہے۔