ہزار گنجی حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی

06:32 PM, 17 Apr, 2019

کوئٹہ : ہزار گنجی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 22 تک جا پہنچی ، آج حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہزار گنجی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے ، واضح رہے کہ کوئٹہ کی سبزی مارکیٹ میں ہونے والے حملے کے دوران پچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

ہزارہ کمیونٹی نے حملے کیخلاف احتجاج شروع کیا جوکہ اب پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے ، احتجاج میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں