احتساب سب کاپالیسی کےتحت بدعنوان عناصرکوپکڑنےکےلیےپرعزم ہیں،   جسٹس(ر)جاوید اقبال

05:42 PM, 17 Apr, 2019

لاہور : جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے،اب تک 303 ارب روپے کرپٹ لوگوں سےوصول کیے۔احتساب سب کاپالیسی کےتحت بدعنوان عناصرکوپکڑنےکےلیےپرعزم ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق، چیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے فیروزپورسٹی کے متاثرین سے خطاب میں کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے  ہم نے ڈبل شاہ کوسنگل کر دیا۔ شارٹ کٹ سےامیرہونےوالوں کوپتاہونا چاہیے کہ کفن کی جیبیں نہیں ہوتی ہیں۔ نیب مکمل پیشہ وارانہ اندازمیں شفافیت اورمیرٹ پرکام کررہاہے۔ 

چیرمین نیب  نے کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنےدورسےلےکراب تک 303 ارب روپے کرپٹ لوگوں سےوصول کیے،  نیب کےمقدمات میں مجموعی سزاکی شرح 70فیصدسےزائدہے،راولپنڈی بیورومیں پہلی فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے۔  900ارب روپےمالیت کے1210بدعنوانی کےریفرنس زیرسماعت ہیں 303ارب روپےبدعنوان عناصر سےوصول کرکےقومی خزانےمیں جمع کروائے۔

انہوں نے کہا کہ  نیب ہرشخص کی عزت نفس کااحترام کرتاہے، چہرےنہیں مقدمات دیکھنےکی پالیسی پرعمل پیراہے ۔نیب کی تحویل میں کسی شخص کوہتھکڑی نہیں لگائی جائےگی، احتساب سب کاپالیسی کےتحت بدعنوان عناصرکوپکڑنےکےلیےپرعزم ہیں۔  

مزیدخبریں