سپیرئیر یونیورسٹی کی ایک اور کاوش، انفینیٹ لیب لانچ کر دی

02:09 PM, 17 Apr, 2019

لاہور: سپیرئیر گولڈ کیمپس میں انفینیٹ لیب اور ہیکاتھون 2019 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین سپیرئیر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے ہیکاتھون 2019 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا آج کے دور میں میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے اور دنیا بھر میں وہ قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو اپنے لوگوں کو آگاہی دیتی ہیں اور تعلیم سمیت ٹیکنالوجی پر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے کہا دنیا میں اس وقت سب سے بڑی انڈسڑی آئی ٹی کی ہے۔ صرف آئی ٹی کی ترقی سے پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھا سکتا ہے۔ اگر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے تو ہمیں آئی ٹی کی انڈسٹری کو فروغ دینا ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیرئیر یونیورسٹی کا انفینیٹ لیب پروگرام طلبا و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دے گا اور ہمارے طلبا و طالبات دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں جبکہ میرا خواب ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔

چیئرمین سپیرئیر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ اسی مقصد کیلئے کالج، یونیورسٹیاں اور اسکول بنائیں کے اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم دے سکیں اور اپنے ملک کے بچوں کو روزگار دے سکیں اور انہیں معاشی طور پر مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا آئیڈیا کروڑوں کا پروگرام شروع کرنے کا مقصد طلبا کے نئے آئیڈیاز کو سامنے لانا تھا۔ طلبا کے نئے آئیڈیاز کو سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جن سے ملک کر وہ استفادہ کر رہے ہیں۔

سپیریئر یونیورسٹی گولڈ کیمپس کے زیر اہتمام آج ہونے والے ہیکاتھون 2019 کے دلچسپ مقابلے بھی ہوئے۔ سپیرئیر یونیورسٹی کے علاوہ 20 مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے ہیکاتھون 2019 سے بھرپور استفادہ حاصل کیا۔ ویب سائٹ ڈیزائننگ، پروگرامنگ، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور گیمنگ کے مقابلوں میں طلبہ کی دلچسپی قابل دید رہی۔

طلبہ و اساتذہ کا کہنا تھا کہ ٹیک انٹرپرنیورز کے لیے سپیرئیر یونیورسٹی نے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ سپیریئر ہیکاتھون میں مقابلہ جیتنے والے طلبہ میں کیش انعامات بھی تقسیم کیے گئے.

مزیدخبریں