ماہرہ خان کی ”پرے ہٹ لو“ میں پہلی جھلک وائرل

01:26 PM, 17 Apr, 2019

اسلام آباد: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ”پرے ہٹ لو“ میں پہلی جھلک منظر عام پر آگئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”پرے ہٹ لو “کی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دلہن کے لباس میں میک اپ آرٹسٹ کو ’پرے ہٹ ‘ کہتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں ماہرہ خان نے لکھا ہے کہ ’بہت کچھ محسوس کر رہی ہوں لیکن صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ یہ جھلک سچی محبت کی محنت ہے میری اورمیرے عاصم کی طرف سے۔

فلم ”پرے ہٹ لو “ رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ مایا علی اور شہریار منور صدیقی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔

مزیدخبریں