سپیریئر یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

12:58 PM, 17 Apr, 2019

لاہور: سپیریئر یونیورسٹی  کے ہونہار طلبا و طالبات نے اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ بیجنگ میں موسیقی، تقریر اور فوٹو گرافی کے عالمی مقابلوں میں پاکستانی طلبا و طالبات نے پہلی پوزیشنز حاصل کیں۔

مقابلوں میں ستر ممالک کے تین سو سے زائد امیدوار شریک تھے۔ پاکستان کی طرف سے مختلف تعلیمی اداروں کے تیس سے زائد طلبا و طالبات شریک ہوئے۔ سپیرئیر یونیورسٹی لاہور کے اسٹوڈنٹس استحصان ارشد، بلاول خان اور رونیکا ولسن نے موسیقی کے مختلف مقابلوں میں میدان مار لیا۔

استحصان ارشد نے مقابلے میں شرکت اور حوصلہ افزائی پر پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان اور سپیرئیر یونیورسٹی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سپیرئیر یونیورسٹی کی ہونہار طالبہ رونیکا نے بھی اپنی جیت کا کریڈٹ پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان کو دیا۔ ان کا کہنا تھا پاکستانی اسٹوڈنٹس کسی سے کم نہیں۔

سپیرئیر یونیورسٹی کے طالبعلم بلاول خان بھی موسیقی کے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے انتہائی پرجوش ہیں ۔ انھوں نے مقابلہ میں شرکت کو زبردست تجربہ قرار دیا۔

مزیدخبریں