ماہرہ خان کی فلم ’ سات دن محبت ان‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

11:44 PM, 17 Apr, 2018

لاہور: ماہرہ خان کی رومانوی کامیڈی فلم ’ سات دن محبت ان‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔اس فلم میں شہریار منور صدیقی ٹیپو جبکہ ماہرہ خان نیلی نامی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔فلم میں ان دونوں کے علاوہ میرا سیٹھی، جاوید شیخ، آمنہ الیاس، عامر قریشی، حنا دلپذیر اور عدنان شاہ ٹیپو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ 

ایک منٹ 5 سیکنڈ دورانئے کے ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار عید پر پاکستانی فلمی شائقین ایک بہترین فلم دیکھ سکیں گے۔ٹیزر میں جہاں آئٹم سانگ کی جھلک دکھائی گئی ہے، وہیں فلم میں جاوید شیخ کو بظاہر ایک منفی کردار میں بھی دکھایا گیا ہے.

تاہم ٹیزر میں زیادہ تر ماہرہ خان اور شہریار منور کو دکھایا گیا ہے، جو فلم میں ایک دوسرے کو متاثر کرنے کے لیے مزاح سے بھرپور رومانوی ڈائیلاگ بولتے نظر آتے ہیں۔فلم کے رائٹر فصیح باری خان ہیں۔

مزیدخبریں