کڈلور: بھارت میں نوبیاہتا دلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ لڑکی کی ایک ہفتے قبل شادی ہوئی تھی جس کا کہنا ہے کہ اس کی دوستیں اس کے شوہر کے خوبصورت نہ ہونے کا طعنہ دیتی رہتی تھیں اور دونوں کا جوڑ نہ ہونے کا بھی شکوہ کرتی تھیں جس پر خاتون نے شوہر کو رات گئے پتھروں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ڈرامہ رچانے کی کوشش کی، تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد خاتون کو ہی قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔