وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی

08:44 PM, 17 Apr, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 4 لاکھ 74 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 4 لاکھ 74 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔ بھاشاڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی، اس ڈیم سے 4500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ووٹ کو عزت دو اب نواز شریف کا نہیں پوری قوم کا بیانیہ بن چکا ہے: مشاہد حسین
 یہ خبر بھی پڑھیں: نیب کا علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے فراہم کئے گئے ریکارڈ کا جائزہ
 منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان کی قومی آبی ذخیرہ کی گنجائش 38 سے بڑھ کر 45 روز ہو جائے گی۔ کمیٹی نے 18 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے لودھراں، ملتان، خانیوال اور شاہدرہ باغ ریلوے سگنلز کی تبدیلی کی بھی منظوری دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کی غیر ملک حوالگی، سابق وزیر داخلہ حقیقت سامنے لے آئے
 
 

مزیدخبریں