جھانوی کپور کی پہلی فلم ”دھڑک“ کی شوٹنگ مکمل

08:10 PM, 17 Apr, 2018

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اور اداکار ہ جھانوی کپور نے فلم ”دھڑک“ کی شوٹنگ مکمل کر لی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرن جوہر کی پروڈکشن فلم ”دھڑک“ کی شوٹنگ گزشتہ سال یکم دسمبر سے شروع ہوئی جو 17اپریل کو مکمل کر لی گئی ہے، فلم کے ہدایتکار شاشنک ہیں۔ فلم ”دھڑک“ سے ہی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ فلم20جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں