لندن : محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن ٹیسٹ آج برطانیہ میں ہوگا ، آل راؤنڈر بولنگ ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بائولنگ ٹیسٹ لف برا یونیورسٹی میں ہوگا ، حفیظ کے بازو کا خم پندرہ ڈگری کے اندر ہوا تو بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی کرا سکیں گے۔
سابق کپتان پرامید ہیں کہ وہ بولنگ ٹیسٹ میں کامیاب ہو جائیں گے ، گزشتہ برس نومبر میں حفیظ تیسری بار غیر قانونی بولنگ ایکشن کی زد میں اس وقت آئے جب سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں امپائرز نے شک کا اظہار کیا۔
اس سے قبل دوہزار چودہ اور پندرہ میں بھی حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا جس کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی لگ چکی ہے۔