لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے تمام اسکولوں میں کبڈی پر پابندی عائد کردی، یہ فیصلہ ضلع خانیوال کے اسکول میں کھیل کے دوران طالب علم کی ہلاکت کے باعث کیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے پابندی کے نوٹیفکیشن میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں ’تھپڑوں والی کبڈی‘ سے جاں بحق طالب علم بلال کا حوالہ بھی دیا گیا۔
یاد رہے کہ خانیوال کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بریک کے دوران تھپڑوں والی کبڈی کھیلنے کے باعث چھٹی جماعت کا طالب علم بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔مذکورہ واقعے پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو پہلے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا جاچکا ہے۔
پنجاب کے تمام اسکولز میں ”کبڈی“ پر پابندی عائد
05:33 PM, 17 Apr, 2018