ووٹ کو عزت دو اب نواز شریف کا نہیں پوری قوم کا بیانیہ بن چکا ہے: مشاہد حسین

05:09 PM, 17 Apr, 2018

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو اب نواز شریف کا نہیں پوری قوم کا بیانیہ بن چکا ہے۔

مشاہد حسین سید کا ووٹ کو عزت دو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے کچھ غلطیاں کیں جس کا خمیازہ بھی بھگتا، پہلے عام انتخابات میں ووٹ کو عزت نہیں دی گئی۔ وقت کا تقاضا کہ پارلیمان اور قانون کو بالا دست بنایا جائے، ایٹمی دھماکوں کا مشکل ترین فیصلہ میاں صاحب نے کیا۔

میر حاصل بزنجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس صاحب کی تمام باتیں مانتے ہیں کیونکہ وہ ٹھیک باتیں کرتے ہیں۔ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، عدالت بھی تو اپنا احترام کرائے۔ دنیا بھر میں پارلیمنٹ کا کردار بہت اہم ہے۔ تمام اداروں کا ایک دوسروں پر اعتماد بڑھ گیا ہے۔

مزیدخبریں