پیرا گون سٹی سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق پھنس گئے، دستاویزات سامنے آگئیں

پیرا گون سٹی سکینڈل میں خواجہ سعد رفیق پھنس گئے، دستاویزات سامنے آگئیں
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا دعویٰ جھوٹا نکلا، پیر اگون سٹی سے متعلق اہم ثبوت مل گئے۔

نیب کو خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل گئے، اس سے قبل خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا پیرا گون سٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ اب خواجہ سعد رفیق کا پیرا گون سے تعلق، دستاویزات منظر عام پر آگئیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں لکھ کر دیا کہ ان کا پیراگون سٹی سے کوئی تعلق نہیں لیکن اب نیب کو خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل گئے اور دستاویزات بھی سامنے آگئی ہیں۔

نیب کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق وہ فریق دوم ہیں اور 2016 میں خواجہ برادران نے 50 کینال سے زائد رقبہ چیف ایگزیکٹیو پیراگون کیساتھ تبادلہ نامہ کیا، انہوں نے پیراگون میں زمین بھی حاصل کی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعد رفیق پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس میں نیب آفس لاہور میں پیش ہوچکے ہیں جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ نیب کی تین رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انکا بیان ریکارڈ کیا تھا۔