لاہور: مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد میں مزید اضافے ہونے لگا۔ ملتان سے پی پی 201 کے رکن پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس راں بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہنے کو تیاری کر لی۔
مزید پڑھیں: کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں، خورشید شاہ
ملک مظہر عباس راں کی شاہ محمود سے تین ملاقاتوں میں معاملات طے پا گئے ہیں۔ ملک مظہر عباس راں مسلم لیگ ن سے تحریک انصاف میں شامل ہوں گے تاہم حتمی اعلان عمران خان سے ملاقات میں کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں ، عمران خان
یاد رہے گزشتہ روز سابق ایم این اے نواب شیر وسیر کا آج تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ نواب شیر وسیر فیصل آباد سے دوبار ایم پی اے ، ایک بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں