اداکارہ ثناءجاوید کی سحر انگیز تصاویر سامنے آگئیں

02:57 PM, 17 Apr, 2018

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ثناءجاوید جو کہ اپنی خوبصورتی اور معصومیت کی بناءپر مداحوں کے دل میں اپنا ایک خاص مقام بنا چکی ہیں کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تعریفوں کے پل باندھنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ’مہر النساءوی لب یو‘ میں اداکار دانش تیمور کی ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ثناءجاوید کی خوبصورتی کے چرچے زبان زد عام ہے جبکہ ان کو پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی وجہ سے بھی ایک خاص مقام حاصل ہے اور ان کے چاہنے والے نئی تصاویر کا بے چینی سے انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونم کپور کی شادی کیلئے نئی تاریخ سامنے آ گئی

اسی سلسلہ میں ثناءجاوید نے اپنے مداحوں کی خواہشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ارادہ کیا اور انہوں نے اپنی کچھ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی جن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دم بخود رہ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اداکارہ نے جم میں ورزش کرنے کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سرخ رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ انتہائی پرکشش اور خوبصورتی کا پیکر لگ رہی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں ثناءجاوید نے اپنا چہرہ شرٹ سے چھپاتے ہوئے نقاب سے ڈھانپ رکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سابق اداکارہ عائشہ خان کی میجر عقبہ کے ساتھ نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں

مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ قبل ازیں ثناءجاوید نے جم میں ہی ورزش کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھی جن کی وجہ سے ان کے لباس کو لیکر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سنی لیون نے سوشل میڈیا پر انتہائی ”شریف“ تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں