حکومت کو ججز سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے سے روک دیا گیا

11:00 AM, 17 Apr, 2018

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے حکومت کو ججز سے سرکاری رہائش گاہیں واپس لینے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماتحت عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہیں واپس لینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 33 ججز کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے وزارت ہاؤسنگ کا 28 مارچ کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک رہائش گاہیں واپس نہیں لی جا سکتیں۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔ وزارت ہاؤسنگ کا ججز کی رہائش گاہیں واپس لینے کا نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں: زبان بندی والے دور اب نہیں رہے ،نواز شریف

اسلام آباد ضلعی کچہری کے ججز کمرشل ایریا میں عدالتیں لگائے ہوئے ہیں۔ عدالت نے وزیر ہاوٴسنگ، سیکریٹری ہاوٴسنگ اور اسٹیٹ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ ججز قانون کے تحت سرکاری رہائشیں رکھنے کے اہل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججوں سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

ان میں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اور انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند بھی شامل ہیں۔ 2008 میں وزارت ہاوٴسنگ نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کو سرکاری رہائش گاہیں الاٹ کی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں