پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

09:17 AM, 17 Apr, 2018

نیو یارک: پاکستان کو اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو منتخب کیا جانا دراصل عالمی برادری کا پاکستان پر اعتماد کا ووٹ ہے۔ بحیثیت رکن ملک اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظمیوں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھیں گے ۔

مزید پڑھیں: گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

ترجمان ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق پاکستان کو 2019 سے 2022 تک کمیٹی کارکن منتخب کیا گیا۔ کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کے لیے اہم کردار ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کا 10سال سے رکن ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خواجہ آصف کبھی فل ٹائم ملازم نہیں رہے، اماراتی کمپنی کا خط عدالت میں جمع

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے اور پاکستان 2 سال پہلے بھی یونیسیف کےایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہو چکا ہے۔ یونیسیف میں بھی پاکستان کا بہت اہم کردار رہا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں