اسلام آباد: اقامہ کیس میں خواجہ آصف کو بچانے کے لیے دبئی کی انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکڑیکل کمپنی میدان میں آ گئی۔ کمپنی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کنسلٹینسی معاہدے کے تحت خواجہ آصف کمپنی میں قل وقتی ملازم نہیں۔ خواجہ آصف نے کمپنی کا خط اور دیگر اضافی دستاویزات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دیں۔
دبئی کی انٹرنیشنل مکینکل اینڈ الیکڑیکل کمپنی نے اپنے خط میں لکھا کہ کنسلٹیشن معاہدے کے تحت خواجہ آصف کی کمپنی میں قل وقت موجودگی ضروری نہیں۔
مزید پڑھیں: گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
خواجہ آصف سے کسی بھی معاملے پر تجاویز فون یا ان کے دورہ دبئی کے دوران حاصل کی گئیں۔ یو اے ای کمپنی کا نمائندہ خواجہ آصف کی نوکری اور شرائط کے حوالے سے بیان کے لیے پاکستان کی کسی بھی عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شعبان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی: مفتی منیب الرحمان
خیال رہے کہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے جبکہ عدالت نے فریقین کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے پیر تک کا وقت دیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں