رینجرز نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے حکمت علمی مرتب کرلی

رینجرز نے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے حکمت علمی مرتب کرلی

کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے حکمت علمی مرتب کرلی گئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔