ممبئی: اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ 64ویں قومی فلم ایوارڈ میں فلم شیوے کوبہترین ویژول افیکٹ فلم کا ایوارڈ ملنے پر حیرانگی نہیں ہوئی۔
انہیں یقین تھا کہ یہ فلم یہ ایوارڈ اپنے نام کرے گی کیونکہ فلم کے ویژول افیکٹس واقعتاً کمال ہیں۔ اس فلم کے تکنیکی سٹاف نے اپنا کام بہت مہارت اور محنت سے سرانجام دیا تھا۔واضع رہے فلم گزشتہ سال دیوالی پر ریلیز ہوئی تھی۔