بھارت میں اذان کی آواز انشااللہ ہمیشہ آتی رہے گی، اعجاز خان

ممنئی: بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے اذان کی تو ہین کرنے پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اذان سے متعلق نازیبا جملوں کو جہاں ان کے مداحوں نے سخت ناپسند کیا ہے تو وہیں وہیں اب بالی ووڈ اداکار اعجاز خان نے بھی سونو نگم کو کھری کھری سنادی ہیں۔

11:04 PM, 17 Apr, 2017

ممنئی: بھارتی گلوکار سونو نگم کی جانب سے اذان کی تو ہین کرنے پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اذان سے متعلق نازیبا جملوں کو جہاں ان کے مداحوں نے سخت ناپسند کیا ہے تو وہیں وہیں اب بالی ووڈ اداکار اعجاز خان نے بھی سونو نگم کو کھری کھری سنادی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کا کہنا تھا اکہ اذان مسلمانوں کی غنڈہ گردی نہیں اور نہ ہی کبھی غنڈہ گردی کی ہے جب کہ بھارت میں اذان کی آواز آتی تھی، آتی ہے اور انشااللہ ہمیشہ آتی رہے گی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ سونونگم میرا دوست ہے اور آپس میں اچھا تعلق ہے لیکن جو انسان اسلام کے خلاف بات کرے گا میں اس کا کبھی احترام نہیں کروں گا اور یہی وجہ ہے کہ سونو کا احترام میرے دل سے ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سونو نگم کو معلوم نہیں کہ صبح اٹھنے والوں کو اللہ نے ہمیشہ کامیابی اور صحت دی ہے، ارجیت سنگھ بھی صبح 5 بجے اٹھ کے ریاض کرتا ہے جس کی وجہ سے اب وہ نمبر ون گلوکار ہے جب کہ اذان مسلمانوں کی غنڈہ گردی نہیں اور نہ ہی کبھی غنڈہ گردی کی ہے کیوں کہ مسلمان اب تک صرف برداشت ہی کررہے ہیں۔اعجازخان کا کہنا تھا کہ بھارت کے سیکولر ملک ہونے کے باوجود یہاں ایک ہی مذہب اسلام کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن سکھوں اور ہندوو¿ں کے مذہبی اجتماعات کے موقع پر 10 دن ممبئی بند کی جاتی ہے جس پر کوئی کچھ نہیں کہتا ہے۔دوسری جانب اعجاز خان نے فیس بک پرپوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں اذان کی آواز آتی تھی، آتی ہے اور انشااللہ ہمیشہ آتی رہے گی۔

مزیدخبریں