سانپ کے کھال سے بنی اشیاء کی فروخت، قیمت جان کر سب کے ہوش اڑ گئے

سانپ کے کھال سے بنی اشیاء کی فروخت، قیمت جان کر سب کے ہوش اڑ گئے

10:17 PM, 17 Apr, 2017

اسلام آباد: سانپ اور مگرمچھ یوں تو خوف کی علامت ہیں لیکن کچھ لوگوں نے اِن کو بھی پاؤں کا جوتا بنا دیا ہے۔خطرناک جانوروں کی کھال سے اسلام آباد میں تیارکیے جانے والے ان پہناووں میں زہریلے پائتھون کی جلد سے تیار بھڑکیلا لباس ، چمکتی ویسٹ کوٹ، بیلٹ، پرس اور جوتے بھی شہریوں کی دلچسپی بھی کم نہیں۔

یہ خطرناک جانورخودتو خوف ناک تھے ہی لیکن ان کے پوشاک سے بنی ملبوسات کی قیمتیں بھی خریداروں کے ہوش اڑا دیتی ہیں، بیلٹ ستر ہزار کی ، پرس ساٹھ ہزار کا ، جوتے، ڈیڑھ لاکھ اور ویسٹ ساڑھے تین لاکھ کی۔

یہ سب چیزیں دیکھ کر آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ فیشن پر خواتین کی اجارہ داری اب نہیں چلے گی ۔۔ اب اس میدان میں مرد بھی مردانہ وار مقابلہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں