ممبئی: اداکارہ کرینہ کپور خان لندن کے برائیڈل میگزین کے سرورق کے لئے فوٹو شوٹ کے بعد بالی وڈ کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جن کو لندن برائیڈل میگزین کے سرورق کی زینت بنایا جائے گا۔
کرینہ کپور نے برطانوی میگزین کے سرورق کےلئے دبئی میں فوٹو شوٹ مکمل کروایا ہے۔ فوٹو شوٹ کا تھیم شاہی شادی اور دلہن تھا اور یہ فوٹو شوٹ ایک وی آئی پی لگژری یاٹ(کشتی) پر کیا گیا جس کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں کپور خان نے معروف فیشن ڈیزائنر فراز منان کے ڈیزائن کردہ چمکدار برائیڈل گاﺅن پہنا ہوا ہے۔