سیئول: حال ہی میں سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 متعارف کروایا ہے، لیکن کمپنی نے پہلے ہی مستقبل کی مصنوعات پر کام شروع کر دیا ہے۔ جس میں تہہ ہونے کی صلاحیت رکھنے والا ایک انوکھا فون بھی شامل ہے۔
جنوبی کورین نیوز آو ٹ لیٹ ”دی انویسٹر“ کے مطابق سام سنگ ایک دو سکرین والے تہہ ہونے والے فون کے پروٹو ٹائپ کو ٹیسٹ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس ڈیوائس کو گلیکسی ایکس کا نام دیاگیا ہے اور اس میں او ایل ای ڈی سکرین ڈسپلے پینلز کا ایک جوڑا ہے جو بیچ میں 180 ڈگری تک سے مڑ سکتا ہے۔
اس سے قبل بھی سامسنگ ایسی ہی ایک کوشش کر چکا ہے جس میں اسے کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2017ءکے تیسرے حصے تک ایک لاکھ یونٹس مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کرنے کیلئے کوشاں ہے۔اس ڈیوائس کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔