احسان اللہ احسان کی جانب سے اداکار حمزہ علی عباسی کو کی گئی کال کی کہانی سامنے آ گئی

احسان اللہ احسان کے سرینڈر کرنے کے بعد معروف ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی بھی میدان میں آگئے

07:57 PM, 17 Apr, 2017

کراچی :حمزہ علی عباسی نے اپنی کہانی بیان کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور بتایا کہ انہیں آج بھی وہ دن یاد ہے جب پاکستان میں دہشتگردی کی پہچان کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور بعد ازاں جماعت الاحرار کے ترجمان بننے والے احسان اللہ احسان نے انہیں دھمکی آمیز کال کی تھی، ’یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں نے دہشتگردی کے خلاف کھل کر بولنا شروع کیا تھا۔

حمزہ عباسی نے بتایا کہ احسان اللہ احسان نے انہیں اس فون کال کے دوران ” مرتد پاکستانی آرمی“ کی حمایت کرنے سے منع کیا اور کہا کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک پاک آرمی کے خلاف لڑتا رہے گا۔حمزہ علی عباسی نے احسان اللہ احسان کے سرینڈر کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اللہ الحق ہے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مزیدخبریں