اس طریقے سے با ل دھونے سے آپ کو وہ فائدہ ہو گا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے

اس طریقے سے با ل دھونے سے آپ کو وہ فائدہ ہو گا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے

07:25 PM, 17 Apr, 2017

لندن: آپ اپنے بال روزانہ دھوتے ہوں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج تک آپ غلط طریقے سے بال دھوتے آئے ہیں۔اب ایک ایسی تکنیک بیوٹی انڈسٹری میں متعارف کروائی گئی ہے جس کی وجہ سے آپ کے بال خوبصورت ہوں گے اور ساتھ ہی بال صاف رہیں گے۔ اس تکنیک کو Micellarشیمپو کا نام دیاگیا ہے،یہ تکنیک Micellarکلینگ واٹر سے متاثر ہو کربنایا گیا ہے اور یہ تکنیک فرانسیسی خواتین اپنی جلد کی حفاظت کے لئے استعمال کرتی آئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ micellarشیمپو کی وجہ سے بال زیادہ بہتر طریقے سے صاف ہوں گے ،ان کا کہنا ہے کہ اس شیمپو کو micellesسے بنایاگیا ہے جس کی وجہ سے یہ بالوں سے بہتر طریقے سے بالوں میں سے گردوغبار نکالنے کے ساتھ انہیں نمی دیں گے۔

micelles سلفیٹ،سیلی کون اور پیرابینفری پر مشتمل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بالوں سے گندگی دور ہونے کے ساتھ سر سے خشکی بھی دور ہوتی ہے۔ اس کی بدولت بال نرم و ملائم ہونے کے ساتھ چمکدار بھی ہوتے ہیں۔شیمپوکے برانڈ ایمبیسیڈر کین رورک کا کہنا ہے کہ بہترین بال بھی ماحولیاتی آلودگی کے وجہ سے گندے ہوجاتے ہیں اور انہیں روزانہ دھونے کی ضرورت پیش آتی ہے لہذا ایسے شیمپو کی ضرورت ہوتی ہے جس سے بالوں کو نقصان کم سے کم ہو اور اس کا فائدہ زیادہ ہو۔ایسی صورت میں micellesپر مشتمل شیمپو زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے بال زیادہ خوبصورت ہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں