لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

07:20 PM, 17 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  صوبائی دارلحکومت لاہور میں درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈپر پہنچ گیا جس سے گرمی کی شدت میں بہت اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3سے4روز تک لاہور سمیت مختلف اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملتان، بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد،  لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان میں شدید گرمی پڑے گی جبکہ موسم خشک رہیگا۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔اس دوران پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔علاوہ ازیںگزشتہ روز ملک میں ریکارڈ درجہ حرارت سکھر میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے پہلے 25 اپریل 2000ء کو 46.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں