سٹاک ہوم: جمہوریہ چیک کی 17 سالہ مارکیتا واندر سووا نے پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرتے ہوئے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔ ڈبلیو ٹی اے بیل بینی لیڈیز اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 233 واندر وسوا نے اپنے اسمارٹ گیم سے عالمی نمبر 99 اسٹونیا کی انیت کونٹاویٹ کو 4-6 اور 6-7 سے ہرایا ۔
بائیں ہاتھ کی پلیئر واندر وسوا نے اپنے دوسرے ہی ڈبلیو ٹی اے ٹور ایونٹ میں کامیابی سمیٹتے ہوئے دو سال میں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین پلیئر بن گئی ہیں۔
انہوں نے ایونٹ میں تمام 8 میچز میں فتح حاصل کی۔ ان کے خلاف کوئی بھی پلیئر سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں