شمالی کوریا کیساتھ فوجی مصلحت سے کام لینے کا دور ختم ہو گیا: مائیک پینس

شمالی کوریا کیساتھ فوجی مصلحت سے کام لینے کا دور ختم ہو گیا: مائیک پینس

واشنگٹن: شمالی کوریا کے مبینہ طور پر ناکام میزائل تجربے کے ایک ہی روز بعد نائب امریکی صدر مائیک پینس نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع سرحد کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ امریکا کی یکجہتی کا اظہار کیا۔

نائب امریکی صدر پینس نے کہا کہ واشنگٹن حکومت شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے کو پُر امن طریقوں سے حل کرنا چاہتی ہے لیکن اس سلسلے میں دیگر تمام تر امکانات بھی زیرِ غور ہیں۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے شمالی کوریا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب 'پیونگ یانگ 'کے ساتھ فوجی مصلحت سے کام لینے کا دور ختم ہو گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں