نیپال میں 15 سالہ لڑکی کی موت کے ذمہ دار فوجی افسران کو 20 ، 20 سال قید کی سزا

06:30 PM, 17 Apr, 2017

نیوویب ڈیسک

کھٹمنڈو: نیپال میں خانہ جنگی کے دوران 15 سالہ لڑکی کی دوران حراست موت کے ذمہ دار تین فوجی افسران کو 20 ، 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوجی اہلکاروں نے پندرہ سالہ مینا سنووار کو 2004 ءمیں اس کی ماں کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا۔ فوج کو شبہ تھا کہ ان کے ماﺅ باغیوں سے روابط ہیں۔

مینا سنووار کی ماں نے انصاف کے لیے تین سال تک جدو جہد کی اور فوجی اہلکاروں کو سزاﺅں کے اعلان پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ قتل کے ذمہ دار فوجی افسران کو گرفتار کئے بغیر ان کو سزائیں سنانا بے معنی ہے۔

مزیدخبریں