راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے نورین لغاری کا اعترافی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ، جس میں نورین لغاری نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے لاہور میں ایک خود کش حملہ میں استعمال کرنے کا منصوبہ تھا.
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں نورین لغاری کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کو اپنی مرضی سے جوائن کیا ہے، میں لیاقت میڈیکل کالج سیکنڈ ائیر کی طالبہ ہوں،میرے والد کا نام عبدالجبار ہے جو سندھ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ میں واضح کرتی چلو مجھے کسی نے اغواءنہیں کیا تھا، میں خود لاہور کے لئے روانہ ہوئی تھی،مجھے فورسز نے کاروائی کر کے گرفتار کای ہے،
ایسٹر پر خودکش جیکٹس کو چچ پر حملے کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ شامل تھا، خود کش حملے سے ایک روز قبل فورسز نے گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کر لیا.یکم اپریل کو تنظیم نے خودکش حملے کے لئے سامان مہیا کیا تھا، سامان میں 2 خود کش جیکٹس، 4 گرنیڈ اور کچھ گولیاں شامل تھی۔
نورین لغاری کی ناپاک عزائم پر مشتمل اعترافی ویڈیو جاری
راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے نورین کا اعترافی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ، جس میں نورین لغاری نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے لاہور میں ایک خود کش حملہ میں استعمال کرنے کا منصوبہ تھا.
06:29 PM, 17 Apr, 2017