لاہور:لیچی کا شمار گرمیوں کے خاص پھلوںمیں ہوتا ہے۔ یہ ایک نہایت خوش مزہ اور شریں پھل ہے ، یہ نہایت حساس پھل ہے جو درخت سے اتر کر بہت جلد خراب ہو جاتاہے۔ اس مزیدار اور لذیذ پھل کے بے شمار ایسے فواد ہیں جن کے بارے میں جاننا آپ کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ طبی ماہرین نے لیچی کو جگرکے امراض اور ہاتھ پاؤں کی جلن کے ے علاج کے لیے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔
لیچی ایک لذیذ اور صحت بخش پھل ہے جو پیاس بجھانے کے علاوہ جگر کے امراض اور ہاتھ پاو¿ں کی جلن سمیت یرقان کے علاج کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لیچی قدرت کا ا ایسا انمول تحفہ ہے جس میں یلشیئم، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن اے، بی، سی، تھائمین، زنک اور دیگر صحت بخش اجزاشامل ہوتے ہیں جو دل کی کمزوری، جگر کے امراض اور یرقان وغیرہ سمیت مختلف امراض میں انتہائی مفید ہے، اس کے علاوہ لیچی ہر قسم کے کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔