فیصل آباد: ملک کے معروف قوال عزیز میاں 17 پریل 1942ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ اگست 1947ء میں بھارت سے ہجرت کر کے لاہور آ گئے۔ عزیز میاں قوال نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے عربی ، فارسی ادب اور اردو ادب میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں۔ انھوں نے استاد عبدالوحید سے فن قوالی سیکھا اور مختصر عرصہ میں دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
عزیز میاں 2000ء میں حکومت ایران کی دعوت پر تہران گئے، جہاں انھیں ہیپاٹائٹس کا شدید عارضہ لاحق ہوا اور وہ وہیں 6 دسمبر 2000ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔