تحریک انصاف کا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

04:11 PM, 17 Apr, 2017

اسلام آباد: عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی قیادت میں اہم اجلاس ہوا جس میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور گردشی قرضوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کراچی میں رینجرز کے مستقبل کو سیاسی مک مکا کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں انتہائی تشویشناک ہیں۔ نواز شریف کی موجودگی میں پاکستان سے منی لاندرنگ کا خاتمہ ناممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم اور ان کے سمدھی وزیر خزانہ خود منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں۔

ملکی سلامتی سے متعلق اس اہم معاملے کو سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دینگے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے کو دبانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں