لاہور:پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نہ صرف خوبرو ہونے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں بلکہ بحیثیت اداکار بھی وہ کمال کر دکھاتے ہیں لیکن اب تو مداح ان کی موسیقی کے بھی دیوانے ہوئے چلے ہیں ۔گلوکار بلال خان کے ساتھ ’میں تینوں سمجھاواں کی ‘ کی دھن بانسری پر بجاتے ہوئے عدنان صدیقی کی یہ ویڈیو ہر کسی کو بھائی ہے ۔واضح رہے کہ یہ ویڈیو نئی آنے والی ڈرامی سیریل ’ سمی‘ کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی ۔اس ڈرامے میں عدانان ایک قاتل کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ڈرامے کا موضوع ’ونی‘ ہے اور ڈرامے میں مرکزی کردار اداکارہ ماورا ادا کررہی ہیں۔
عدنان صدیقی کی بانسری بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
03:32 PM, 17 Apr, 2017