سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی

03:13 PM, 17 Apr, 2017

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے اور عبوری ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ شرجیل میمن نے ای سی ایل سے متعلق درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا انسانی بنیادی حقوق اور آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب نیب نے عدالت کے حکم پر اپنا جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ شرجیل میمن کے خلاف چھ ارب روپے کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔ ملزم کے بیرون ملک جانے سے کیس متاثر ہو سکتا ہے لہٰذا ملزم کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواستیں الگ کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں دو مئی تک توسیع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں