او ،اے لیولز کے طالبعلموں کو یونیورسٹی داخلے کے لیے ایکویلینس سرٹیفکیٹ درکار

02:29 PM, 17 Apr, 2017

لاہور:پاکستان میں دہرا معیار تعلیم ہونے کے ناطے طالبعلموں کو خاصی مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور اب ایسا ہی ہوا ہے او لیول اور اے لیول کے طالبعلموں کے ساتھ ۔ایچ ای سی کی حال ہی میں منعقد ہوئی ایک میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کے وہ تمام طالبعلم جو بیرون ممالک سے او لیول ڈگری حاصل کریں گے اور وہ تمام جو پاکستان سے اے لیول کی ڈگری لیں گے ان کو پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ایکویلینس سرٹیفیکیٹ درکار ہو گا ۔یہ سرٹیفکیٹ آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کمیٹی آف چئیر مین) جاری کرے گا ۔نیشنل کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے 22ویں اجلاس میں کیا گیا یہ فیصلہ تمام یونیورسٹیز کو بھیج دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں