مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو پچھاڑنے کیلئے صف بندی کر لی

02:24 PM, 17 Apr, 2017

اسلام آباد: آئندہ الیکشن میں خیبرپختونخوا کو فتح کرنے کا عزم مسلم لیگ ن نے صف بندی کر لی۔ وزیراعظم نواز شریف کی خیبر پختونخوا کے پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی۔ آئندہ الیکشن میں ٹکٹوں کیلئے کئی نام بھی فائنل کر لئے۔

انجینئر امیر مقام کو مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا صدر جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی کوجنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ۔ وزیراعظم نے پیر صابر شاہ اور رحمت سلام خٹک کی خدمات پر  انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پختونخوا حکومت کی ناقص کارکردگی کے باعث مسلم لیگ ن کیلئے مواقع موجود ہیں ۔ موٹرویز اورڈیم بن رہے ہیں ،،بجلی اور پانی کے مسائل بھی حل ہوں گے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں